سی پی یو سپائی ریلوڈیڈ
موبائل کی اوور ہیٹنگ، بیٹری ،سی پی یو اور دیگر اہم معلومات فراہم کرنے والی اینڈرئیڈ ایڈ ایپلیکیشن
سی پی یو سپائی ریلوڈیڈ اینڈرائیڈ ا یپلیکیشن بالکل مفت اور مختلف ورژینز میں دستیاب ہے، اس ا یپلیکیشن کی مدد سے اینڈرائیڈ یوزر اپنے سمارٹ فون کے سی پی یو کی بناوٹ، ٹمپریچر ، سی پی یو کور کی معلومات و خصوصیات، موبائل فون کا ماڈل نمبر ، بورڈ سیریل نمبر، بو ٹ لوڈر، پلیٹ فارم، اوپریٹنگ سسٹم کرنل ، اے پی آئی، جی پی یو رینڈر، جی پی یو وینڈر ، جی ایل ورثین، سی پی یو کی کلاک سپیڈ، موبائل بیٹری کا لیول ، وولٹیج، بیٹری کا درجہ حرارت ، بیٹری کی کیفیت اور
بیٹری کی ہیلتھ کے بار ے میں اہم معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
بیٹری کی ہیلتھ کے بار ے میں اہم معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
یہ ا یپلیکیشن اپنے مٹیریل ڈیزائن کی بدولت مختلف چارٹس اور گرافکس کی مدد سے بتاتی ہے کہ چپ سیٹ ریسورسز کو کس طرح استعمال کر رہی ہے۔یہ ا یپلیکیشن رئیل ٹائم میں کسی بھی اینڈرائیڈ سمارٹ فون کی کلا ک سپیڈ ، ٹائم اور بہت سی دوسری اہم معلومات بھی فراہم کرتی ہے جن کی بدولت سمارٹ فون کے مسائل کو ڈیٹیکٹ کیا جا سکتا ہے۔
سی پی یو ریلوڈیڈ ڈائونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
0 comments :
Post a Comment