آج کی اچھی بات
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
آج کی حدیثِ
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
انمول موتی
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
تازہ ترین

وٹس ایپ کے پوشیدہ فیچرز جن کا آپ کو نہیں پتا

وٹس ایپ کے پوشیدہ فیچرز جن کا آپ کو نہیں پتا

وٹس ایپ کے چند ایسے پوشیدہ فیچرز جن کا جانا ضروری ہے





وٹس ایپ میسیجنگ کرنے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی انقلابی ایپلیکیشن ہے ۔وٹس میں کچھ ایسے دلچپ فیچرز ہیں جو کہ پوشیدہ رکھے گئے ہیں اور ان کا آپ کو نہیں پتا ہو گا۔اس پوسٹ میں ہم آپ کو ان پوشیدہ فیچرز کے بارے میں بتائیں گے۔
٭آپ جب بھی وٹس ایپ پر میسجنگ کرتے ہیں تو آپ کو نہہچے کی جانب دائیں طرف آپ کو نیلے رنگ کے دو درست کے نشانات نظر آتے ہیں جن کا مطلب ہوتا ہے کہ اس شخص نے آپ کے وہ میسج پڑھ لئے ہیں اور اگر آپ چائیں تو یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ اس شخص نے کب آپ کا میسج دیکھا ہے یا آپ کا میسج کب اس شخص کو ڈیلیور ہو ہے ۔یہ پتہ کرنے کے لئے آپ اس میسج پر جائیں اور کچھ سیکنڈ تک اس میسج کو دبائیں رکھیں تو آپ کو اس کی تمام معلومات لکھی ہوئی نظر آجائے گی ۔

٭اگر آپ نیا موبائل فون لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن آپ اس وجہ سے گھبرائٹ کا شکار ہیں کہ آپ کے پرانے میسج ذائع ہو جاہیں گے جو کہ آپ کو پہلے موبائل فون میں سیو ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وٹس ایپ آپ کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ آپ اپنے پرانے پیغامات نئے موبائل فون پر بآسانی ٹرانسفر کر سکتے ہیں ، اگر آپ اپنے پرانے میسج میموری کارڈ پر ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں تو menu setting>>chat setting>>back conversation میں جائیں اور تمام میسجز کو میموری کارڈ سے نئے موبائل فون پر ٹرانسفر کر لیں ۔اگر آپ کے میسجز موبائل فون میں ہیں تو آپ fil explorer کو استعمال کرتے ہوئے sdcard / whatsapp / folder کی آپشن پر جائیں اور اپنے تمام اہم میسجز کو سیو کر لیں ۔

اگر آپ آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ ہیاں کلک کر کے ایپل کی ویب سائٹ پر جائیں ٭اگر آپ وٹس ایپ کو استعما ل کر کے ایک سے زیا دہ لوگوں کو بیک وقت میسج کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی گروپ بنائے بغیر تو ایسا کرنا ممکن ہے۔اگر آپ اس طریقے سے ایک سے زیادہ لوگوں کو میسج بھجیں گے تو دوسرے لوگو کو یہ بالکل بھی پتہ نہیں چلے گا کہ آپ نے کس کس کو یہ میسج بھیجا ہے ۔اس میسج کا جوابی میسج بھی صرف آپ کو ہی موصول ہو گا ،اگر آپ اینڈرائیڈ فون صارف ہیں تو آپ menu کے بٹن کو دبا کر new broadcast آپشن کو منتخب کریں اور ایک سے زائد لوگوں کو ایک ہی ،یسج سینڈ کریں اور اگر آپ آئی فون صارف ہیں تو آپ broad cast list آپشن کو سلیکٹ کریں۔

٭وٹس ایپ کے روزمرہ میسجز روزانہ صبح 4 بجے کے بعد سیو کرتا ہے۔ اگرغلطی سے آپ اپنا کوئی اہم میسج ڈیلیٹ کردیتے ہیں تو آپ بآسانی اس میسج کو ریکور کرسکتے ہیں اور آ پ کو گزشتہ ہفتے کت تمام میسجز محفوظ ملیں گے۔

٭اگر آپ وٹس ایپ کو اپنے پرسنل کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو اپنا موبائل فون اور کمپیوٹر انٹر نیٹ سے کنیکٹ کرنا پڑے گا اور اس کے بعد آپ گوگل کروم ویب برائوز استعمال کر کے وٹس ایپ کی ویب سائٹ پر جائیں اور دی گئی ہدایات پر عمل کرتے جائیں لیکن یاد رکھیں کہ وٹس ایپ کی یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ یوزرز کے لئے ہے اور فی الحال آئی فون صارفین اس سہولت سے محروم ہیں۔

٭آپ وٹس ایپ چیٹ کرنے کے لئے شارٹ کٹ بھی بنا سکتے ہیں ، جس چیٹ کا شارٹ کٹ بنانا مقصود ہو تو اسے دبا کر رکھیں اور اوپن ہونے والے پاپ اپ مینیو میں سے شارٹ کٹ بنا لیں

٭وٹس ایپ پر جب آپ گروپ چیٹ کرتے ہیں تو نوٹیفیکشن کی آواز آپ کو کافی تنگ کرتی ہے لیکن آپ گروپ چیٹ میں اس نوٹیفکیشن کو میوٹ کر سکتے ہیں ۔نوٹیفکیشن سائونڈ کو آف کرنے کے لئے گرپ چیٹ کو دبا ر رکھیں اور آنے والی آپشن میں سے میوٹ کو سلیکٹ کر لیں۔ ٭اینڈرائیڈ صارفین اپنے وٹس ایپ کو بآسانی لاک کر سکتے ہیں ۔اس کے لئے آپ کو App lock, chat Block,Smart App Lock انسٹال کرنی پڑے گی جب کہ آئی او ایس صارفین ایسا نہیں کر سکتے۔

٭اگر آپ چاہیں تو وٹس ایپ چیٹ میں سے last seen کی آپشن کو باسانی ختم کر سکتے ہیں ،ایسا کرنے سے دوسرے لوگوں کو اس چیز کا علم نہیں ہو گا کہ آپ نے ان کا میسج دیکھ لیا ہے یا نہیں۔لاسٹ سین آپشن کو آف کرنے کے لیےsettings >> Account >> Privacy میں جائیں اور آپشن کو آف کر دیں ،یہ یاد رکھیں کہ ایسا کرنے سے آپ بھی یہ نہیں دیکھ سکیں گے کہ دوسروں نے آپ کے میسج دیکھ لیے ہیں ہا نہیں۔

About Trimaziee

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment