آج کی اچھی بات
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
آج کی حدیثِ
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
انمول موتی
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
تازہ ترین

ناسا کا پلوٹو مشن کامیاب ،نئی تاریخ رقم

ناسا کا پلوٹو مشن کامیاب ،نئی تاریخ رقم ہو گئی


ناسا نے نیا پلوٹو مشن کا میابی سے عبور کر کے دنیا کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب درج کروا دیا





ناسا نے نیا پلوٹو مشن کا میابی سے عبور کر کے دنیا کی تاریخ میں ایک اور سنہرا باب درج کروا دیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو نیو ہورائزن اسپیس پروب مشن نے کائنات کی وسعتوں سے ایک اور پردہ اٹھا دیا ۔اس مشن کی کامیابی میں نو سال کا طویل عرصہ لگا۔امریکی سائنددانوں کے مطابق پلوٹو کی جسامت 1473 میل ہے، جو کہ اس اندازے سے بہت ہی زیادہ ہے جس کا اب تکا اندازہ لگایاجاتا رہا ہے۔

ناسا کی کہنا ہے کہ اس مشن پر بھیجی جانے والی خلائی شیٹل کی رفتار 50000 کلو میٹ فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔پلوٹو سے گزرتے ہوئے اس تیز رفتار خلائی شیٹل نے اپنے کیمرے سے پلوٹو کی مختلف تصاویر لیں اور باقی ڈیٹا اکھٹا کرنے کا کام کرتا رہا، اس خلائی شیٹل کی بھیجی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پلوٹو پر ناہموار زمین، پہاڑی سلسلے اور برف موجود ہے۔

جب اس مشن کے تحت پلوٹو کی پہلی تصویر ناسا کو موصول ہوئی تو سائنس دانوں کے علاوہ مجمعے میں موجود مختلف شائقین نے جھنڈے لہرا کراور تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔یہ تصویر آدھے دن کی محنت کے بعد زمین پر ناسا کو موصول ہوئیں۔اس سے قبل مختلد سائندانوں کا کہنا تھا کہ ایک میں سے 1000 واں امکان ہے کہ بھیجا جانے والا خلائی شیٹل پلوٹو کے گرد موجود متحرک ملبے سے ٹکرا جائےجو کہ بیلٹ کہکشہاں کے علقے میں واقع ہے.

یہ حصہ نظام شمسی کا وہ ان دیکھا حصہ ہے جو مختلف قسم کے دمدار تاروں اور چھوٹی جسامت والی اور چیزوں پر مشتمل
 ہے، جسے شوٹنگ گیلری بھی کہا جاتا ہے ۔یہ کائنات کی ان دیکھی بلندیوں تک پہنچے کی پہلی انسانی کاوش ہے۔ یہ خلائی مشن 9 سال کے طویل عرصے کے بعد پلوٹو کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوا، جس نے زمین سے پانچ ارب کلومیٹر کا سفر طے کیا۔پلوٹو کو بونا سیارہ کا نام بھی دیا جاتا تھااور اس سے پہلے پلوٹو کو ایک مکمل سیارے کے طور بھی مانا جاتا تھا ۔

About Trimaziee

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment