آج کی اچھی بات
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
آج کی حدیثِ
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
انمول موتی
حضرت علیؑ فرماتےہیں کہ خوش نصیب ہے وہ آنکھ جس نے اطاعت خداوندی میں نیند کو خیر آباد کہ دیا
تازہ ترین

فیس بک اب بنے گا انکم کا زریعہ

فیس بک اب بنے گا انکم کا زریعہ


فیس بک پر اپنی تخلیقی ویڈیو ز بنا کر اپلوڈ کرنے والوں کو انٹرٹینمنٹ کےساتھ آمدنی بھی ملے گی 




سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک ایک سجیسٹید ویڈیو فیڈز کا آغاز کر رہی ہے ، جس کے زریعے بہت سے صارفین کے ویڈیوز کلپس کو یکجا کر کے ایک ویڈیو تیار کی جائے گی،ان ویڈیوز کو صارفین کی جتنی تعداد دیکھے گی اتنی ہی زیادہ آمدنی بھی ہو سکے گی۔ اس تیار کی جانے والی ویڈیو میں مختلف قسم کے اشتہارات چلائے جائیں گے اور ان اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کا 45 فیصد حصہ فیس بک کا ہو گا ۔فیس بک کے ماہرین کے مطابق یہاں روزانہ تقریباا چار عرب مرتبہ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں، کچھ لوگوں ک کہنا ہے کہ فیس بک پر ویڈیو کلپس کی بڑھتی ہوئی تعداد یو ٹیوب کے لئے خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے ۔

ایک ایڈورٹائزنگ کمپنی کی تجزیہ نگار ااہلینی مارولی کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی دنیا میں فیس بک بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ، ان کے مطابق 2014 میں پہلی بار فیس بک نے ویڈیوز مے میدان میں یو ٹیوب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ہمیں لگتا ہے کہ چند برسوں میں یو ٹیوب ویڈیو نیٹ ورک مزید پیچھے چلا جائے گا، اس سال جون میں ایک امریکی کمپنی ایچ بی او نے اپنے کچھ پروگراموں کو فیس بک پر نشر کرنے کا اعلان کےتھا۔ ویڈیوز کا معاوضہ ملنے سے دوسرے پبلرشوں کو بھی اپنی ویڈیوز فیس بک پر اپلوڈ کرنے کا موقع ملے گا۔


یو ٹیوب اپنے صارفین کو اشتہارات سے ہونے والی آمدنی کو 55 فیصد ادا کرتا ہے جبکہ فیس بک اس 55 فیصد آمدنی کو کئی صارفین میں تقسیم کرے گا اور یہ کوئی بہت دلکش یا غیر معمولی پیشکش نہیں ہے۔ مگر اس کام سے فیس بک اور یو ٹیوب صارفین کے درمیان ویڈیو اپلوڈ کرنے پر دوڑ لگ سکتی ہے ، فیس بک کو رواں سال اشتہارت کی مد میں 3۔3 عرب ڈال کی آمدنی ہوئی ہے اور اس آمدنی کا 75 فیصد حصہ صرف موبائل فونز پر آنے والے اشتہارات سے حاصل ہو ا۔یو ٹیوب ویڈیوز کے میدان میں ایک مضبوط ساخت رکھتا ہے اور اپنے صارفین کو ان کے ویڈیوز کو منظم کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جبکہ فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال کچھ مخصوص لوگوں اور میڈیا گروپس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔فیس بک صارفین کے لئے ایک مشکل یہ بھی ہے کہ یہاں ویڈیوز کی تلاش یو ٹیوب کی نسبت بہت مشکل ہے۔

About Trimaziee

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment